جس طرح سے تاریخ میں بہت سے لوگوں نے پیغمبرہونے کادعوی کیا ہے ،اسی طرح کچھ لوگوںنے امام مہدی ہونے کابھی دعوی کیاہے۔
مھدویت کادعوی کرنے والے کچھ لوگوں کے نام اس طرح ہیں
۱۔ شریعی : اس انسان کانام حسن اورکنیت ابومحمدتھی
یہ حضرت امام علی نقی وحضرت امام حسن عسکری
علیہماالسلام کے اصحاب سے تھا وہ پہلا انسان تھا جس نے ا مام مہدی
ہونے کادعوی کیاتھا ۔
۲۔ منجی خارجی مصری : یہ انسان علم نجوم جانتاتھا اوراس
کی بنیاد پرمستقبل میں ہونے والی چیزوں کے بارے میں
بتاتاتھا جس سال اس نے خروج کیاکہاکہ میں مہدی موعود ہوں
اورمیں جلدی ہی مصرکابادشاہ بننے والاہوں اس کے ماننے والوں کی
تعداد ۔۱۳۳تھی
۔
۳۔ محمدبن تومرت
: اس انسان نے زمین کے مغربی حصہ
پرمہدی ہونے کادعوی کیااورخروج کی امورخین نے
لکھاہے کہ یہ محمد ابن عبداللہ ابن رحمن ابن ہود ابن خالدابن تمام ابن عدنان
ابن صفوان ابن جابرابن عطاریاح ابن یاسر ابن عباس ابن محمدابن حسن ابن
امیرالمومنین علیہ السلام تھا۔
۴۔مولدش سوس : یہ مغرب کارہنے والاتھا اوراس نے جوانی
کی عمرمیں عرفان میں امام محمدغزالی اورابوالحسن
طبرانی سے علم حاصل کیا اور اصول ،فقہ وکلام میں مہارت حاصل
کی اور زہدو تقوے میں مشہورہوگیا۔
ابن بطوطہ نے لکھاہے کہ اس نے شام میں
مہدی ہونے کادعوی کیااوراپنے ماننے والوں کو شہروں کامالک بنانے
کاوعدہ کیااورشام کے شہروں کوان کے درمیان بانٹ دیااس نے اپنے
چاہنے والوں کوزیتون کے درخت کاپتہ دےکرمختلف شہروں کوجیت نے کے لئے
بھیجا لیکن وہ سبھی قتل ہوگئے ۔
۵۔ محمد : یہ انسان نقطوی قبیلہ کاعالم تھا
چھٹی صدی میں پسخان سے
ہجرت کے بعدگیلان کے آس پاس ظاہر ہوا وہ سارے نبیوں کی شربعتوں
وکتابوں کی اپنے عقیدے کے مطابق تاویل
کرتاتھااورخودکومہدی موعودکہتا تھا وہ کہتاتھامیں وہی ہوں جس کے
ظہورکی پیغمبرنے خبر دی ہے اب محمدکے دین کے منسوخ ہونے
اور محمدکے دین کے پھیلنے کی باری ہے کچھ لوگوں کاکہنا ہے
کہ بعدمیں محمدنے تیزاب میں ڈوب کرخودکشی کرلی
۔
۶۔ سیداشرف الدین ابراھیم : یہ انسان سادات سے تھا اوربہت
بڑاعابدبھی تھاوہ اپنی عمرکے درمیانی حصہ میں
خراسان گیااور وہیں رہنے
لگا چونکہ اس کے اندرکرامات پائے جاتے تھے لہذااس کی وجہ سے لوگ اس کوماننے
لگے اورکہتے تھے کہ یہ امام مہدی کے علاوہ کوئی اورنہیں ہے۔
۷۔امیرتیمورتاش بن ابی چوپان : یہ انسان سلطان
ابوسعیدبہادرخان کے وقت میں ظاہرہواچونکہ
اس نے اپنے کچھ دشمنوں کو ہرادیاتھا اس وجہ سے اس کے اندرغرور اور گھمنڈپیدااہوااوراس نے سکوں پراپنانام کھدوایااورامام مہدی
ہونے کادعوی کیا۔
۸۔ عباس
: اس شخص نے نجدمیں امام مہدی
موعودہونے کادعوی کیاکچھ لوگ اس کوماننے لگے اوراس کے حکم سے فارس کے
بہت سے بازارجلادیے گئے بعدمیں وہ اپنے ہی ماننے والوں کے ہاتھ
ماراگیا۔
۹۔ سیدفلاح : یہ شخص
شیخ احمدبن فہدکاشاگرد تھااورشیعہ اثناء عشری صوفبوں میںسے
تھاخوزستان کے تمام عربوں کواپنے قبضہ میں کرلیاتھا اس نے اپنے چاہنے
والوںکے منع کرنے پربھی امام مہدی ہونے کادعوی کیاجب اس
کے استاداحمدبن فہدکویہ خبرملی توانھوںنے اس کے قتل کا فتوی
دےدیاجب اسے قتل کرناچاہاتووہ قرآن لے کرباہرنکلااوراس کی قسم
کھائی اور شرمندگی
کااظہارکیا۔
۱۰۔ توبزی : اس شخص نے سلطان یوسف بن یعقوب کے وقت
میں امام مہدی ہونے کادعوی کیالیکن کچھ ہی
دنوں بعد بنی سکساک کے ایک شخص نے اس کوقتل کردیا۔
۱۱۔ مہدی مصری : ۱۷۹۸ء
میں جب نیپولیوں
نے مصرپرقبضہ کیاتواسے خبرملی کہ مہدی نام کے ایک شخص نے
خروج کیاہے اس نے اپنے ساتھ بہت سے لوگوںکوملالیاہے اورکہتاہے کہ اللہ
نے مجھے کافروں کومصرسے باہرنکالنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
یہ خبرسن
کرنیپولیوں نے اس کے مقابلہ کے لئے ایک فوج بھیجی
مہدی کے چاہنے والے نیپولین کی فوج کامقابلہ نہ کرسکے
اورہارگئے اورمہدی مصری کابھی وہیں پرخاتمہ
ہوگیا۔