جناب بحرالعلوم کا امام زمانہ سے ملاقات کرنا

          کتاب قصص العلماٴ مولفہ علامہ تنکابنی ص۵۵ میں مجتہد اعظم کربلائے معلی جناب آقا محمدمہدی بحرالعلوم کے تذکرہ میں مرقوم ہے کہ ایک شب آپ نماز میں اندرون حرم مشغول تھے کہ اتنے میں امام عصراپنے اب وجدکی زیارت کے لئے تشریف لائے جس کی وجہ سے ان کی زبان میں لکنت ہوئی اوربدن میں ایک قسم کا رعشہ پےداہوگیا پھرجب وہ واپس تشریف لے گئے توان پرجوایک خاص قسم کی کےفےت طاری تھی وہ جاتی رہی ۔اس کے علاوہ آپ کے اسی قسم کے کئی واقعات کتاب مذکورہ میں مندرج ہیں ۔